لودھراں (این این آئی)لودھراں میں 80 سالہ دلہا اپنی 60 سالہ دلہن بیاہ لایا، ڈھول کی تھاپ پر بیٹے، پوتے اور نواسے رقص کرتے رہے۔نواحی علاقے جلہ آرائیاں کے عبدالرزاق بیٹے بیٹیوں،پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کو لے کر دلہنیا لانے پہنچے۔جگہ جگہ ڈھول کی تھاپ پر باراتی رقص کرتے رہے، بابا خود بھی جھومتے رہے،نوٹوں کی ویلیں بھی ہوتی رہیں۔دلہا میاں کولایا گیا تو سلامی کی خوبصورت رسم ہوئی، سب نے خوب انجوائے کیا۔ مبارک سلامت کی صداؤں میں نکاح پڑھایا گیا اور گواہوں کی موجودگی میں دونوں جیون ساتھی بن گئے۔