ہملٹن(این این آئی) پاکستانی نژاد کینیڈین شہری فقیر علی کو اغوا کرنے والے تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔ہملٹن میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری فقیر علی کو اغوا کرنے والیملزمان اب تک گرفتار نہ کیے جاسکے۔پولیس کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین کو اغوا اور ان کے 21 سالہ بیٹے حسنین علی کو قتل کرنیوالے ملزمان میں سے 2 سیاہ فام تھے۔ملزمان نے
فائرنگ کر کے 63 برس کے فقیرعلی کو بچانیکی کوشش کرنیوالے ایک بیٹے کی جان لے لی تھی ، دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔فقیرعلی 2004 میں پاکستان سے کینیڈامنتقل ہوئے تھے۔فقیر علی کو مشتبہ افراد رات 3 بجے زبردستی ان کے گھر سے لے گئے تھے اور وہ صبح 9 بچے شدید زخمی حالت میں برلنگٹن لفٹ برج کے پاس پائے گئے تھے۔