منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر بھارتی میڈیا جشن منا رہا ہے یا بیگم صفدر اعوان ؟ فیا ض الحسن چوہان پھٹ پڑے

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗ اسلام آباد ( این این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر یا بھارتی میڈیا جشن منا رہا ہے، یا بیگم صفدر اعوان،بیگم صفدر اعوان نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی روش برقرار رکھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا شریف خاندان، مودی کا سچا اور سچا عزیز دار ہے،مودی سے محبت

اور وطن سے دشمنی شریف خاندان نے اپنے عمل سے ثابت کی۔ انہوںنے کہا کہ سوائے بیگم صفدر اعوان کے پوری قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پر افسردہ ہوئی،بیگم صفدر اعوان کے پاکستانیت کے لباس میں ملک دشمنی چھپی ہوئی ہے، شریف خاندان سر سے پائوں تک منافقت اور ملک دشمنی کی تصویر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے خاندانی مفادات کی ہر ڈور کا سرا پاکستان سے باہر ملتا ہے لیکن منافقت کی انتہا یہ کہ اقتدار شریف خاندان کو پاکستان میں چاہیے۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ بورڈ کے اچانک سیریز ملتوی کرنے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں نیوزی لینڈ سے ماضی میں تعلقات کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ شعیب اختر نے لکھا کہ پاکستان نے کورونا کی بدترین صورتحال میں بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کیا ، قطع نظر اس کے کہ نیوزی لینڈ کے حکام نے اس دورے پر پاکستان ٹیم کے ساتھ بھی نارواں سلوک کیا۔سابق کرکٹر نے واضح کیا کہ یہ صرف ایک غیر تصدیق شدہ دھمکی تھی جو نیوزی لینڈ بورڈ

کو موصول ہوئی، اور اس پر بات کی جا سکتی تھی۔شعیب اختر نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے بات کی اور یقین دہانی کرائی لیکن پھر بھی جواب میں انکار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش ، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا ، زمبابوے اور پی ایس ایل کی بحفاظت میزبانی کر چکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…