پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کابل ڈرون حملے میں 10 معصوم شہری مارے گئے تھے ٗ امریکہ کا اعتراف

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ٗ نیویارک(این این آئی) امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ 29 اگست کو کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 10 معصوم شہری مارے گئے تھے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے

میں امدادی کارکن اور اسکے خاندان کے 9 افراد مارے گئے تھے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی تفتیش کے بعد صحافیوں کو بریفنگ میں جنرل کینتھ مکینزی نے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ ایک غلطی تھی، جس پر معذرت خواہ ہوں۔امریکی وزیر دفاع Lloyd Austin نے بھی معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ مارے جانے والے 10 افراد کا داعش خراسان سے تعلق نہیں تھا۔ اس سنگین غلطی سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے افغانستان میں مشن کو 6 ماہ کی توسیع دے دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشن کی توسیع کیلئے پیش کی گئی قرار داد سلامتی کونسل میں متفقہ منظور کر لی گئی۔اس موقع پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے افغانستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔سلامتی کونسل کی جانب سے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے کردار جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…