منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پیٹرولیم قیمتوں پر پرانے ٹویٹ ٗ مرتضیٰ وہاب اور اسد عمر میں دلچسپ مکالمہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(صباح نیوز)ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے نون لیگ دور میں اسد عمر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر سوال کیا جس کا جواب وفاقی وزیر نے انتہائی دلچسپ انداز میں دیا۔ اسد عمر نے یکم فروری 2016 میں کیے گئے ٹویٹ میں

مسلم لیگ ن کے دور میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 52 فیصد ٹیکس لیا جا رہا ہے۔اب پانچ سال گزر جانے کے بعد مرتضی وہاب نے اسد عمر سے اسی ٹویٹ پر سوال کیا کہ کیا اب بھی آپ ایسی ہی جمع تفریق کرسکتے ہیں۔ مرتضی وہاب کے اس سوال کے جواب میں اسد عمر نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا حاضر جناب اور اس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حساب پیش کردیا۔ اسد عمر کے مطابق اس وقت پیٹرولیم لیوی پانچ روپے 62 پیسے اور سیلز ٹیکس 11 روپے 76 پیسے وصول کیا جا رہا ہے۔اسد عمر کے مطابق مجموعی طور پر ایک لیٹر پیٹرول پر 17روپے 38پیسے ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ پیٹرول کی بنیادی قیمت 105 روپے 92پیسے ہے، اس میں ٹیکس جمع کردیں تو یہ 123 روپے 30پیسے بن جاتا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ نون کے دور سے تین گنا کم ٹیکس لے رہی ہے۔ ن لیگ پیٹرول پر 52فیصد ٹیکس وصول کر رہی تھی لیکن پی ٹی آئی کے دور میں ٹیکس کی شرح 16اعشاریہ 40فیصد ہے۔ اپنے ٹویٹ کے آخر میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ اور کوئی خدمت جناب؟بعد ازاں مرتضیٰ وہاب نے کچھ دیگر حقائق بیان کرتے ہوئے لکھا کہ تیل کی قیمت 123روپے تک پہنچا کر بھی آپ کے پاس ایسی باتیں کرنے کی ہمت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…