منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

خاتون ٹی وی اینکر کا برقعہ پہن کر لائیو پروگرام، کرن ناز کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نجی ٹی وی چینل کی اینکر کرن ناز کا نام ٹوئٹر پر اس وقت ٹرینڈ کرنے لگا جب انہوں نے لائیو شو کے دوران حجاب پہن کر کہا کہ حجاب پہننے والی لڑکیاں کسی بھی معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔چند روز قبل ایک پاکستانی پروفیسر پرویز ہود بھائی نے ایک ٹاک شو کے دوران حجاب کرنے والی خواتین کے بارے میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا

سنہ 1973 سے پڑھانا شروع کیا، اس وقت آپ کو بمشکل ایک لڑکی برقعے میں دکھائی دیتی تھی، اب تو حجاب، برقعہ عام ہو گیا ہے۔ آپ کو نارمل لڑکی تو شاز و نادر ہی ادھر نظر آتی ہے۔جب وہ کلاس میں بیٹھتے ہیں برقعے میں حجاب میں لپٹی ہوئی تو ان کی کلاس میں شمولیت بہت گھٹ جاتی ہے۔ یہاں تک کہ پتا ہی نہیں چلتا کہ وہ کلاس میں ہیں کے نہیں۔پروفیسر پرویز ہود بھائی کی حجابی خواتین کے متعلق اس رائے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ صارفین کو جس بات نے سب سے زیادہ ٹھیس پہنچائی وہ دراصل پرویز ہودبھائی کا یہ جملہ تھا کہ آپ کو نارمل لڑکی تو شاز و نادر ہی نظر آتی ہے۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ حجاب کرنا یا نا کرنا خواتین کی اپنی چوائس ہوتی ہے ۔ صرف لباس کی وجہ سے آپ خواتین کی صلاحیتوں اور ذہانت کو نہیں جانچ سکتے۔پروفیسر پرویز ہود بھائی کے ان خیالات پر پاکستانی نجی چینل کی اینکر پرسن کرن ناز نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور لائیو شو کے دوران حجاب پہن کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ حجاب کسی بھی طرح خواتین کی صلاحیتوں میں رکاوٹ نہیں بنتا۔ خواتین کی قابلیت کا ان کے کپڑے سے کیا تعلق ہے؟کرن ناز نے شو میں حجاب پہن کر حجابی خواتین کے دفاع میں بات کرتے ہوئے کہا حجاب اور برقع پہننے والی خواتین بھی بالکل اسی طرح نارمل ہوتی ہیں جیسا کہ حجاب نہ کرنے والی خواتین۔

اسے پہننے کے بعد نہ میرے لفظوں میں کمی آئے گی اور نہ ہی میری سوچ میں کوئی تبدیلی آئے گی۔کرن ناز نے حجاب کرنے والی کامیاب خواتین کی چند مثالیں دیتے ہوئے کہا کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری وہ پہلی خاتون ہیں جو باقاعدہ حجاب کرکے جہاز اڑاتی ہیں۔ پچھلے سال تاریخ رقم کرنے والی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے گریجویٹ

18 گولڈ میڈل حاصل کرنیو الی لڑکی بھی حجاب کرتی ہے ۔نصرت سحر عباسی جو اب حجاب کرتی ہیں اور سندھ اسمبلی میں لوگوں کے لیے آواز بھی اٹھاتی ہیں۔ کسی طور پر بھی کوئی حجاب کرنے والی خاتون صلاحیتوں میں کسی سے کم تر نہیں ہے۔کرن ناز کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جارہا ہے اور لوگ حجاب کے

دفاع میں سامنے آتے ہوئے برقع پہننے والی لڑکیوں کو مکمل نارمل قرار دے رہے ہیں۔مہوش بھٹی نے کہا کہ ایک عام مرد سے لے کر ایسے مرد جو بظاہر بہتر تربیت رکھتے ہیں، یہ تمام ہی خواتین اور ان کے کپڑوں سے لگا رکھتے ہیں۔صارف شہلا علی خان نے لکھامیں برقعہ پہن کر لیکچر میں سب سے زیادہ حصہ لینے والی لڑکی تھی۔انسان کی شخصیت پراعتماد ہو تو وہ ہر لبادے میں بول سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…