نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو سازش کے تحت ختم کیا گیا، شیخ رشید

17  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان منسوخ کردیا،دورے کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے،نیوزی لینڈ کی ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے ایس ایس جی اور انفینٹری موجود تھی، 4ہزار پولیس اہلکار موجود تھے،

ہمارے اداروں کے پاس کسی سیکیورٹی خطرات کی اطلاع نہیں نہ ہی ہمیں کوئی سیکیورٹی کی دھمکی موصول ہوئی،دستانے پہنے ہوئے ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتا تھے،، افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی،ہماری تمام سرحدیں محفوظ ہیں، ہم نے امریکا سمیت تمام ملکوں کے لوگوں کے افغانستان سے انخلا کیلئے کوششیں کی ہیں،ہندوستان کا میڈیا ہمارے خلاف زہر اگل رہا ہے، ان کی سوئی ہمارے خلاف پراپیگنڈے پر پھنسی ہوئی ہے، قومی سلامتی کے مسئلے پر سارا ملک ایک ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے ایس ایس جی اور انفینٹری موجود تھی، 4ہزار پولیس اہلکار موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے انہیں اس بات پر بھی راضی کرنے کی کوشش کی کہ بغیر تماشائیوں کے یہ میچ کھیلا جائے تاہم جب وہ اس پر بھی راضی نہ ہوئے تو ہمارے ملک کے ذمے داروں نے وزیر اعظم سے تاجکستان میں بات کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تاجکستان میں وزیر اعظم کو تمام وصورتحال سے آگاہ کیا گیا اور انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے بات کی اور انہیں کہا کہ ہمارے ملک میں امن و امان بہترین ہے، ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی بات پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی خطرات کا مسئلہ نہیں ہے

تاہم ہمیں اس قسم کی اطلاع ہے کہ جب ٹیم باہر نکلے گی تو باہر اس پر کوئی حملہ ہو سکتا ہے لہٰذا انہوں نے یکطرفہ طور پر یہ دورہ منسوخ کردیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ان کی صوابدید پر ہے، ہمارے اداروں کے پاس کسی سیکیورٹی خطرات کی اطلاع نہیں ہے، نہ ہی ہمیں کوئی سیکیورٹی کی دھمکی موصول ہوئی۔شیخ رشید نے کہا کہ

ایک ایسے موقع پر جب پاکستان دنیا میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، پاکستان اس وقت دنیا میں امن اور سکون کا سب سے بڑا داعی ہے اور دہشت گردی کے خلاف مربوط، مضبوط اور جامع ادارے رکھتا ہے تو ایسے میں اس دورے کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اب ان کا مسئلہ ہے کہ وہ اس سلسلے میں کیا فیصلہ

کرتے ہیں، ہمارا نیشنل مینجمنٹ کرائسز سیل اور نیپ نے کافی کام کیا ہے، ان کو راضی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے اپنے تئیں یہ فیصلہ کیا کہ وہ یہ دورہ منسوخ کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ جس کی بھی سازش ہے لیکن میں نام لینا مناسب نہیں سمجھتا، ہمیں ایک ذمے دار ملک ہیں

اور ہماری خواہش ہے کہ اس ملک میں کرکٹ کھیلی جائے کیونکہ یہاں بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین ہیں اور خود وزیر اعظم نے ورلڈ کپ جیتا ہے تاہم اس خطے میں امن کے لیے ہماری جو کاوشیں ہیں اور جو ہمارا تشخص بننے جا رہا ہے، اس کو نقصان پہنچانے کے لیے دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی ہے۔ایک سپر پاور کی جانب

سے دورے کی منسوخی کی سازش تیار کرنے کے حوالے سے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری تمام سرحدیں محفوظ ہیں، ہم نے امریکا سمیت تمام ملکوں کے لوگوں کے افغانستان سے انخلا کے لیے کوششیں کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اس سازش کے پیچھے کون ہے، دستانے پہنے ہوئے ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا

بنانا چاہتا تھے، افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی، دنیا نے 20سال بعد دستکط کر کے 30 تاریخ پر انخلا کیا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان حکومت کو 17 دن ہوئے ہیں، اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ افغانستان 17 دن میں اسکینڈی نیویا بن جائے گا تو یہ اس کی اپنی سوچ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے چار مہینے

پہلے سے سیکیورٹی ٹیم بھیجی ہوئی تھی، انہوں نے تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔شیخ رشید نے کہا کہ ہندوستان کا میڈیا ہمارے خلاف زہر اگل رہا ہے، ان کی سوئی ہمارے خلاف پراپیگنڈے پر پھنسی ہوئی ہے لیکن قومی سلامتی کے مسئلے پر سارا ملک ایک ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کو کب تسلیم کرنا ہے یہ عمران

خان کا فیصلہ ہے، وہ دنیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس بات کا وزارت داخلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ان کا اپنا فیصلہ ہو گا، ہمارے انتظامات مکمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی انہی راستوں پر سوچ رہی ہے اور انہی باتوں پر

غور کر رہی ہے اور 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گے، ہم ان کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں اور ہمارے ملک میں کرکٹ کے لیے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پہلا میچ شروع ہونے سے قبل سیکیورٹی خدشات کی وجہ بتا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…