جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کالا نمک استعمال کرنے کے حیران کن اور بے شمار فوائد

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
کالا نمک کے فوائد
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ہم اپنے کھانوں میں ذائقے کے لئے سفید نمک کا استعمال کرتے ہیں اقسام کے لحاظ سے کئی طرح کے نمک ہیں لیکن ہم زیادہ تر سفید اور کالے نمک سے ہی واقف ہیں، کالے نمک کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے کالے نمک میں کلورائیڈ آف سوڈیم،سلفیٹ آف سوڈا،کاسٹک سوڈا اور تھوڑا بہت سلفیٹ آف سوڈیم بھی پایا جاتا ہے، اس کے

علاوہ اس میں آئرن ،میگنیشئم اور زنک بھی پایا جاتا ہے،کالے نمک میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار موجود ہوتی ہے کالا نمک پتھر کی شکل میں نکلتا ہے لیکن پھر بھی اس کو تیار کرنے کے لئے مندرجہ بالا اشیا ملائی جاتی ہیں۔ کے فوڈ کے مطابق کالے نمک کا زیادہ تر استعمال ہمارے حکیم حضرات کرتے ہیں بہت سارے ایسے سفوف تیار کیے جاتے ہیں جن میں کالا نمک استعمال ہوتا ہے۔ حکیم لوگ اسے چورن ،پکھی اور دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر تیار کرتے ہیں۔ کالا نمک معدنی نمک نہیں ہے بلکہ اسے مصنوعی طریقہ سے تیار کیا جاتا ہے۔ ذائقے کے لحاظ سے یہ دوسرے نمک سے بہتر ہے۔ مشروبات یا کھانوں پر اس کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے جس سے مشروبات اور کھانوں کے ذائقے میں تبدیلی آ جاتی ہے۔ کالے نمک کا استعمال تین ماشہ سے زیادہ نہیں کرنا چاہیئے۔اس کا رنگ کالا نہیں ہوتا بلکہ گلابی مائل خاکستری ہوتا ہے۔ نمک کی کوئی بھی قسم ہو اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہی ہوتا ہے لیکن اگر کالے نمک کا سفید نمک کے ساتھ

موازنہ کیا جائے تو کالے نمک کے فوائد زیادہ ہیں۔کالا نمک ہاضمے کو درست رکھتا ہےبدہضمی،ریاح اور پیٹ درد کے لئے مفید چیز ہے۔ کالا نمک بواسیر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ کالا نمک تیزابیت کو کم کرنے میں مدد گار ہے۔ کالا نمک اعصابی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ کالا نمک پٹھوں کے درد کیلئے مفید ہے۔ کالے نمک کے استعمال سے اپھارہ

نہیں ہوتا۔ کالا نمک قبض کو دور کرتا ہے۔ کالا نمک ڈپریشن کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ اگر پاؤں پر سوجن ہو تو نیم گرم پانی میں ایک چمچ کالے نمک کی ڈال کر اس میں پاؤں رکھیں سوجن دور ہو جائے گی۔ کالا نمک بھوک کو بڑھاتا ہے۔ کالا نمک بصارت کو بہتر بناتا ہے۔ کالا نمک دوران خون کو بہتر بناتا ہے۔ کالا نمک ہچکی کو دور کرتا ہے۔ کالا نمک بلغم

کو نکال باہر کرتا ہے۔ کالا نمک اور اجوائن کو ملا کر کھانے سے پیٹ اور معدے کے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ مسلز کی اکڑن میں ہونے والی تکلیف کا ازالہ کرتا ہے۔ کالا نمک جوڑوں کے درد میں بھی مفید ہے۔ موسم گرما میں کالے نمک کا استعمال لو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ نہار منہ پانی میں کالا نمک ملا مکر پینے سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔ کالے نمک کا پانی اندرونی صفائی بھی کرتا ہے اس سے نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔کالا نمک دل اور گردے کے مریض استعمال نہ کریں بلڈ پریشر کے مریض بھی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ہی کالا نمک کا استعمال کریں۔کالا نمک جلاب آور بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…