اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے بعد مہاجرین پر پہلا وار،حکم نامہ جاری کر دیاگیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2021 |

مظفرآباد(این این آئی)پی ٹی آئی حکومت کا مہاجرین پر پہلا وار ، فیس معافی کی چھوٹ ختم ،آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی نے فیسوں میں رعایت نہ دیے جانے کا حکم جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے 24نومبر1992کونوٹیفکیشن زیر نمبر س ب

2481-90 کے تحت آزادکشمیر کے مختلف تعلیمی ادارہ جات سکولز،کالجز ،یونیورسٹیز میں زیر تعلیم مہاجرین طلبہ کو داخلہ،امتحانی اور ٹیوشن فیس سے مستثنیٰ قرار دیا تھا،ملک پاکستان کیلئے اپنے جان و مال کی قربانی دینے والے ان مہاجرین طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں حکومت نے جو سہولیات دی تھیں موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ختم کر دی ،آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی نے 10ستمبر2021 کو حکم زیر نمبر 339-48/جنرل /کے تحت یہ سہولت ختم کر دی ہے ،حکم میں کہا گیا ہے کہ” وائس چانسلر نے حسب سفارش فیس و فنڈز کمیٹی مہاجرین طلبہ و طالبات جو کہ ایم فل ،پی ایچ ڈی میں زیر تعلیم ہیں ان کو کسی قسم کی فیس میں رعایت نہ دیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے”،آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کی جانب سے مہاجرین طلبہ کی فیسوں میں چھوٹ ختم کرنے کے حکم پر مہاجرین طلبہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،مہاجرین طلبہ نے مہاجرین اسمبلی نشستوں سے منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی اور حکومتی نمائندگان سے اس سلسلہ میں فوری کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…