اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک میں تیل کے کنویں نہیں جب تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں تو بڑ ھے گی،فواد چوہدری

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ یا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے

تو قیمت بڑھے گی،یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اصل کامیابی یہ ہے کہ75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جن کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی ، وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی تھی۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا اور ڈیزل کی قیمت میں 5

روپے ایک پیسہ اضافہ فی لیٹر کیا گیا، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے تجویز کے برعکس 5 روپے اضافہ کیا ہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…