اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے مقامی حکومت کو جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کیلئے اقدامات اٹھائیں۔  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی

امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ملاقات میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری، شفقت محمود، مخدوم خسرو بختیار ، غلام سرور خان، چوہدری طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوۓئے۔پنجاب حکومت نے وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنائیں، اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرانے کے لئے اقدامات کریں۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان کو  پنجاب کے انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی امور کو بہتر بنانے خصوصا ً سروسز ڈیلیوری کی مزید بہتری کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…