کابل (آن لائن )طالبان نے جنیوا میں افغان ڈونر کانفرنس میں وعدہ کردہ سینکڑوں ملین کی مالی امداد منصفانہ طریقے سے ضرورت مندوں تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ڈونر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی
بنیاد پر امداد جاری رکھیں۔ ڈونر کانفرنس میں جرمنی اور فرانس نے ایک ایک سو ملین یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسی طرح امریکا نے ساٹھ ملین ڈالر کی مدد دینے کی حامی بھری ہے۔ واشنگٹن نے افغانستان میں امریکی فوجی کارروائی کے 20 سالوں میں دو کھرب سے زائد ڈالر خرچ کیے تھے۔