اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

سونا مہنگا چاندی کے زیورات مقبول ہونے لگے

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے پاکستانی عوام کو چاندی کے زیورات خریدنے پر مجبور کردیاہے، سونے کی چمک دمک کے شوقین اب چاندی اور آرٹیفشیل جیولری خرید کر شوق پورا کررہے ہیں۔پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ

ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے تک پہنچ چکے ہیں جبکہ فی تولہ چاندی 1400 روپے کی ہے۔سونے کی قیمت میں روز بروز اضافے کے بعد چاندی اور آرٹیفشل جیولری کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے۔صارفین کاکہناہے کہ اتنا مہنگا سونا کیسے خریدیں؟، ان حالات میں تو دیگر دھاتوں کے زیورات ہی خریدے جاسکتے ہیں۔خواتین نے اس ضمن میں بتایاکہ اتنا مہنگا سونا خریدنا اب کسی کے بس کی بات نہیں، تبھی چاندی کے زیورات خریدتے ہیں یا آرٹیفشل جیولری، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔دوسری طرف جیولرز بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں۔ ان کے مطابق قیمتیں بڑھنے سے سونے کے زیورات کی مانگ میں 70 فی صد تک کمی آئی ہے، سونے کے زیورات کی صنعت سے منسلک زیادہ تر افراد اب چاندی کا زیور بنانے لگے ہیں۔جیولرزکے مطابق سونے کی قیمت بڑھنے سے زیورات سازی کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، بہت سارے لوگ اب سونے کو چھوڑ کر چاندی کے کاروبار میں آگئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں یکم جنوری 2020 کو سونے کے فی تولہ نرخ 88 ہزار 150 روپے تھے جو اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے تھے۔جیولرز کے مطابق اگر اسی طرح پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی جارہی تو چاندی اور آرٹیفشل جیولری کی طلب میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…