اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی پی ایل، انگلینڈ نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا! کھلاڑیوں نے پاکستانی سیریز کھیلنے کیلئے آئی پی ایل کھیلنے سے منع کر دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پہلی مرتبہ بگ 3 میں شامل کسی ملک کے کھلاڑیوں کی آئی پی ایل کیخلاف بغاوت، انگلینڈ اور بھارت کا ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے پر کئی انگلش کھلاڑیوں نے آئی پی ایل میں شرکت سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی لالچ میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ منسوخ کروانے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دنیا بھر کے شائقین اور

ماہرین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کرک ڈز کے مطابق خاص کر انگلینڈ کے ماہرین کرکٹ اور سابق کرکٹرز نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کرونا نہیں بلکہ آئی پی ایل کی وجہ سے انگلینڈ اور بھارت کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ منسوخ کروایا گیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میچ کی منسوخی سے انگلش کرکٹ بورڈ کو 31 ملین پاونڈ کا بھاری نقصان ہوا ہے، جبکہ اس تمام صورتحال میں انگلش کرکٹرز کی جانب سے بھی شدید ردعمل دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے کئی نامور کرکٹرز نے آئی پی ایل میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کرکٹرز میں جونی بیرسٹو، کرس ووکس اور ڈیوڈ ملان شامل ہیں، جبکہ بین اسٹوکس، جوفرا آرچر اور جوز بٹلر پہلے ہی آئی پی ایل سے دستبردار ہو چکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کورونا کیسز کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں جمعہ سے شروع ہونا تھا لیکن بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری کے بعد ایک اور ممبر میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ ’بی سی سی آئی کے ساتھ جاری بات چیت کے بعد انگلش بورڈ اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں جمعہ سے شروع ہونے والا 5واں ٹیسٹ منسوخ کر دیا جائے گا‘۔ یاد رہے کہ بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اس طرح 4 میچوں کی سیریز بھارت کے نام رہی ہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…