اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم سلیکشن پر کوئی بات نہیں کرسکتا قومی فاسٹ بولر حسن علی کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)قومی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر کوئی بات نہیں کرسکتے تاہم بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں،کوئی بھی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی،نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہمیں ٹف ٹائم دے سکتے ہیںورچوئل پریس کانفرنس کے دوران حسن علی نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم

چھوٹی بڑی نہیں ہوتی،نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہمیں ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ورلڈ کپ کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن پر کوئی بات نہیں کرسکتے، سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منتخب کی ہے، بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یو اے ای میں جو فاسٹ بولر اپنی بولنگ میں ورائٹی لاتا ہے وہی کامیاب رہتا ہے، ابھی سے تیاری شروع کریں گے تو ورلڈکپ میں دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ کوئی کچھ دیکھے نہ دیکھے لیکن بھارت پاکستان کا میچ ضرور لوگ دیکھتے ہیں، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔حسن علی نے کہا کہ یہ سننے میں مشکل لگتا ہے کہ ورلڈ کپ آرہا ہے اور کوچنگ اسٹاف تبدیل ہوا ہے، وقار یونس میرے رول ماڈل تھے اور ان کے ساتھ کام کرنے کو میں یاد کروں گا، ورنون فلینڈر نے جنوبی افریقا کے لیے بہترین کارکردگی دکھائی ہے،ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان سے ہم کتنا فائدہ اٹھائیں گے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ بحیثیت کھلاڑی بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کو بہتر کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہوں، تینوں فارمیٹس میں اچھا آل راؤنڈر بننے کی کوشش کروں گا،میں ہمیشہ اپنے جونیئرز کی مدد کے لیے حاضر ہوتا ہوں، میں نے اپنے سینیرز سے سیکھا ہے کہ کس طرح جونیئرز کو سکھانا ہے۔ شاہ نواز ، حارث اور حسنین جیسے نوجوانوں کو اگر سکھانے کا موقع ملتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔حسن علی نے کہا کہ پریکٹس سیشن میں عبد الرزاق ہمارے ساتھ محنت کر رہے ہیں، عبدالرزاق کے ساتھ پاور ہٹنگ کا کام کر رہے ہیں،بطور کھلاڑی ہم چاہتے ہیں کہ عبدالرزاق ہمارے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔اداکاری کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ ہر انسان کے اندر کچھ نہ کچھ صلاحیت ہوتی ہے لیکن فی الحال کوئی اداکاری کا پلان نہیں۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…