بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) میں کچھ لوگ ’’اسائنمنٹ ‘‘پرہیں، 4‘5 لوگوں کو بیانیہ خراب کرنے کی اسائنمنٹ ملتی ہے‘ جاوید لطیف

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کچھ لوگ ’’اسائنمنٹ ‘‘پرہیں، 4‘5 لوگوں کو بیانیہ خراب کرنے کی اسائنمنٹ ملتی ہے،جب بھی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں پہنچے تو ایک اٹھ کرنئی بات کردیتا ہے ۔

نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اسائنمنٹ والے وہی ہیں جومفاہمت کی بات کرتے ہیں،میرے منہ سے نام نہ نکلوائیں ویسے ہی اندر جانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب تجربہ کارسیاستدان بیانیے کونقصان پہنچائے تواسائنمنٹ کے بغیرممکن نہیں،جب کوئی کہے کہ اصول کی نہیں ذاتیات کی سیاست ہورہی ہے تویہ کیاہے؟۔ جاوید لطیف نے کہا کہ ان لوگوں کو اسائنمنٹ وہ دیتے ہیں جوآئین اورقانون پر یقین نہیں کرتے۔میاں صاحب باہرچلے جائیں توپھرخواجہ آصف حق بجانب ہیں نہیں کہ ذاتیات کی سیاست ہے کے سوال کے جواب میں جاوید لطیف نے کہاکہ نوازشریف جیل کاٹنے واپس آرہے ہیں،اسائنمنٹ والوں کو چودھری نثار کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ اسائنمنٹ والے مفاہمتی گروپ کے لیڈر شہبازشریف کا آپ ذکر نہیں کررہے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ ان کی اپنی رائے ہوتی ہے لیکن جب نوازشریف فیصلہ کرلیں توپارٹی صدربھی مانتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…