بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

انوکھے ڈاکو،ایک ہی رات میں 26 گدھوں کی کھالیں اتار کر لے گئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نارووال گزشتہ ایک ماہ سے گدھوں کی کھالیں اتارنے کا سلسلہ نہ روک سکا ۔ تفصیلات کے مطابق نارووال لنگاہ بھٹیاں تھانہ نورکوٹ کی حدود میں 26 گدھوں کی کھالیں اتار کر باقیات کھیتوں میں پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے، ایک ہی

رات میں 26 گدھوں کی کھالیں اتارنے کا تیسرا واقعہ سامنے آگیا ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق چور رات کی تاریکی میں گاؤں کے مختلف افراد کی حویلی سے گدھے کھول کر لے گئے گدھوں کے سر پر ہتھوڑے مار کر ہلاک کرکےان کی کھالیں اتاری گئی،گدھوں کے مالکان نے صبح اٹھ کر دیکھا تو گدھے حویلیوں میں نہیں تھے ، تلاش کرنے پر کھیتوں سے مردہ حالت میں گدھے پائے گئے ۔ گدھوں کے مالکان نے گدھوں کے چوری ہونے اور کھالیں اتارنے کی درخواست تھانہ میں دے دی ہے، تھانہ نور کوٹ پولیس نے چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کا گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ ملزمان گدھا ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی میں پل کے نیچے دو افراد گدھا ذبح کرنے میں مصروف تھے وہاں پر مقامی افراد نے انہیں دیکھ لیا اور موقع پر پولیس بلوا لی ہے ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، تھانے میں تفتیش کے دوران انکا کہنا تھا کہ ہم کافی عرصہ سے یہاں گدھے ذبح کر کے جڑواں شہروں کے ہوٹلوں اور دکانوں پر فروخت کر رہے ہیں ۔راولپنڈی میں گدھا ذبح کرنے کے معاملے میں گدھے کو زبح کرنے والے مالک کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا۔مالک نے پولیس کو بیان دیا کہ مالک گدھوں پر لوڈنگ کرتا ہے،ٹانگیں ٹوٹنے سے ٹانگوں میں کیڑے پڑ گئے تھے،گدھا تکلیف میں تھا گولی مارنے کی بجائے ذبح کیا۔پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے مالک کو بے گناہ قرار دے دیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…