پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان سمیت امداد دینے والے ممالک کے مشکور ہیں، افغان وزیر خارجہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2021 |

کابل (آن لائن) افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ پاکستان، قطر سمیت جن ممالک نے امداد دی ان کے مشکور ہیں، تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کسی ملک کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، جو امارت اسلامی کو تسلیم کرنا چاہے گا ہم خیر مقدم کریں گے۔منگل کے روز کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان عبوری خارجہ نے کہا کہ ہمیں قطر،

پاکستان اور ازبکستان سے امدادی ملی ہے، ہم ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چند ممالک نے امداد کو اپنے مطالبات سے مشروط کردیا ہے۔ ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کسی ملک کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے سابق اہلکار اپنا کام جاری رکھیں، ہمارے سفارتخانوں میں موجود اہلکار اب بھی افغانستان کے نمائندے ہیں سابق حکومت کے کیے گئے معاہدے قومی مفاد میں ہوئے تو وہ جاری رہیں گے، یہ معاہدے ہمارے نظریات اور مذہب سے متصادم نہیں ہونے چاہیں۔مولوی امیر خان متقی نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں جو حکومت بنی وہ مکمل طور پر مخلوط حکومت ہے، ہماری قائم مقام حکومت میں تمام گروہوں کے لوگ شامل ہیں، حتمی رضامندی ہونے تک کابینہ میں تبدیلی کرتے رہے ہیں، خواتین کے حقوق سے متعلق کچھ ملکوں کے اعتراضات ناقابل قبول ہیں ابھی تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی بات نہیں کی، اقوام متحدہ اور خطے کے ممالک کے نمائندگان کے ساتھ ہماری ملاقات ہوئی، انہوں نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا جن کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہر ملک کی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔ جو امارت اسلامی کو تسلیم کرنا چاہے گا ہم خیر مقدم کریں گے، ملک میں کہیں پر بھی لڑائی نہیں ہو رہی جو ایک مثبت پہلو ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ کوشش ہوگی کہ بیرون ملک مقیم مہاجرین اپنے ملک میں واپس آجائیں، ملک کے اندربے گھرافراد کوبھی اپنے علاقوں اور گھروں میں آباد کرنے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔ جو لوگ افغانستان سے جانا چاہتے ہیں وہ جانے کے لیے آزاد ہیں، سرمایہ کار افغانستان آئیں مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ تاجراورسرمایہ کاروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے کاروبارشروع کریں، تاجرخود بھی منافع کمائیں اورعوام کوبھی فائدہ دیں۔ جن عالمی اداروں نے افغانستان میں اپنے منصوبے نامکمل چھوڑے وہ منصوبوں کومکمل کریں، بھرپورتعاون کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…