جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نویں جماعت کے طلبہ کے وارے نیارے ٗ اہم خبر آگئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی )فیصل آباد بورڈ کے تحت نویں جماعت کے طلبہ کو خوشخبری سنادی،فیصل آباد بورڈ9ویں جماعت کی رجسٹریشن کیلئے فیس وصول نہیں کریگاتفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے نہم جماعت کو طلبہ کو خوشخبری سنادی، فیصل آباد بورڈ9ویں جماعت کی رجسٹریشن کیلئےفیس وصول نہیں کریگا،نویں جماعت کے طلبہ

سے رجسٹریشن کی مدمیں8سوروپےوصول نہیں ہوں گے،فیصل آباد بورڈ9ویں جماعت کے سرکاری طلبہ سے صرف پراسیسنگ فیس لے گا،سرکاری طلبہ کی پراسیسنگ فیس395روپے ہے۔قبل ازیں یہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ فیصل آباد بورڈ کے تحت نویں جماعت کے طلبہ کی رجسٹریشن کے لئے15 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی ہے،بورڈ حکام کے مطابق نویں جماعت کے طلباء سے 1195 روپے سنگل فیس کیساتھ رجسٹریشن ہوگی،پرائیویٹ سکولوں کو اپنے طلبہ کی رجسٹریشن مقررہ وقت میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔بورڈ کے مطابق 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک رجسٹریشن کرانے والے طلبہ سے پانچ سو روپے یومیہ جرمانہ وصول کیا جائے گا،آن لائن رجسٹریشن کے دوران طلبہ کے ب فارم کا نمبر اور سرپرست کا شناختی کارڈ نمبر بھی درج کرنا ہوگا۔دوسری جانب فیصل آبادسمیت پنجاب بھر میں شام کے اوقات میں کھلنے والی اکیڈمیوں کو بند کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کمشنر آفس میں اس ضمن میں منعقد ہونیوالے اجلاس کے دوران ہی پولیس حکام کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اکیڈمیز میں فزیکل کلاسز بند کرائی جائیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اکیڈمیز بند کرانے کے احکامات پر عملدرآمد کرانا ہوگا،اکیڈمیز میں کلاسز کے علاوہ ٹیسٹ سیشن کی بھی اجازت نہیں ہوگی، گلی محلوں کی سطح پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے اکیڈمیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے گا۔اکیڈمیز میں کلاسز کے علاوہ ٹیسٹ سیشن کی بھی اجازت نہیں ہوگی، گلی محلوں کی سطح پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے اکیڈمیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے گا۔حکومتی حکم پر 15 ستمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور کورونا وائرس کے باعث ان اداروں میں ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیوں پر بھی پاپندی عائد کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…