اسلام آباد ( آن لائن )مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حسد کا کوئی علاج نہیں،حسد کرنے والے حسدمیں جلتے رہیں گے اور حسد میں ہی ختم ہو جائیں گے۔ وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح پر ہونے والے اخراجات سے متعلق حکومتی الزامات پر رد عمل د ے رہی تھیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ ان لوگوں کا طریقہ ہے جن کے پاس کرنے کیلئے کوئی ٹھوس بات نہیں۔ اس طرح کے معاملات کو اچھالنا اور اندر سے کہانیاں گڑھ لینا کوئی اچھی سیاست نہیں۔ ہم بھی چاہیں تو بہت کچھ کہہ سکتے ہیں۔ مریم نواز نے بلاول کو نام لئے بغیر ا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام جس مشکل میں ہیں اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کر رہی۔ عوام مہنگائی اور لاقانونیت میں جس طرح پس رہے ہیں اپوزیشن کو اس وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔