پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

اماراتی ڈاکٹروںکا دل کی بیماری میں مبتلا جوانوں کی تعداد میں اضافے کا انتباہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں نے دل کی بیماری میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافے کے بارے میں خبردارکیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کلیولینڈ کلینک ابوظبی کے معالجین نے بتایاکہ دل کی بیماری کے زیادہ کیس پیٹ کے موٹاپے،ذیابیطس

، تمباکو نوشی،بلند فشار خون اور کولیسٹرول کی بلند سطح سمیت خطرے کے متعدد عوامل کی وجہ سے ہوتے ہیں۔اب ملک میں کم عمربالغوں میں بھی امراضِ قلب کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔کلیولینڈ کلینک میں گذشتہ تین سال میں دل کے بڑے دورے کے بعدداخل ہونے والے مریضوں کے جائزے سے پتا چلا ہے کہ ان میں قریبا نصف کی عمر50 سال سے کم تھی اور ہردس مریضوں میں سے ایک کی عمر 40 سال سے کم تھی۔اس کلینک کے ہارٹ اینڈ ویسکولرانسٹی ٹیوٹ کے اسٹاف فزیشن ڈاکٹر فراس بدر کا کہنا تھا کہ بہت سے نوجوان مریض اپنے خطرے کے عوامل سے لاعلم ہوتے ہیں کیونکہ وہ دل کی بیماری کے خطرے کی تشخیص کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے سے اس وقت تک گریزکرتے ہیں جب تک کہ انھیں بڑی علامات ظاہرنہ ہویا دل کا دورہ نہ پڑ جائے۔گذشتہ تین سال میں اسپتال میں دل کے بڑے دورے کے جن مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا،ان میں 95 فی صد سے زیادہ مریضوں میں کم سے کم ایک خطرے سے دوچارتھا۔ڈاکٹر بدر کے بہ قول ہمیں یہ دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ بہت سے نوجوان مریض اس طرح دل کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔اب 30 اور 40 سال کی عمرکے مریضوں کی شریانوں کو پہنچنے والے نقصان کی حد کچھ ایسی ہوتی ہے جو ہم پہلے صرف 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مریضوں میں دیکھتے تھے۔ان کا کہناتھا کہ نوجوان مریضوں کی صحت سے یہ پتا چلتا ہے کہ وہ کولیسٹرول، بلڈ شوگراور بلڈ پریشر کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتے اور اس بات سے بھی بے خبرہوتے ہیں کہ خطرے کے عوامل کس طرح ان کے دل پر دبا ڈال رہے ہوتے ہیں۔ان کا یہ بھی خیال ہوتا ہے کہ عارضہ قلب توبڑھاپے کی بیماری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…