منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ، امریکا دنیا کا سب سے زیادہ مہنگا ویزا دینے لگا

datetime 1  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں سیاحت کو ایک اور دھچکا لگنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی مسافروں کے لیے 250 ڈالر کی نئی ویزا انٹیگریٹی فیس نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیس یکم اکتوبر 2025 سے لاگو ہوگی۔خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے ہی ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں اور غیر ملکی ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باعث امریکا آنے والے سیاحوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جولائی میں امریکا آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 3.1 فیصد کم ہوکر ایک کروڑ 92 لاکھ رہی، جو رواں سال کا پانچواں مہینہ ہے جب کمی ریکارڈ ہوئی۔

نئی فیس میکسیکو، ارجنٹینا، بھارت، برازیل اور چین جیسے ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوگی کیونکہ یہ ویزا ویور پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔ اس فیس کے بعد امریکی ویزے کی مجموعی لاگت 442 ڈالر تک پہنچ جائے گی، جو دنیا کا سب سے مہنگا ویزا تصور کیا جا رہا ہے۔امریکی ٹریول ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ اس فیصلے سے امریکا کی سیاحتی صنعت مزید دبا کا شکار ہوگی۔ ماہرین کے مطابق بڑے ایونٹس جیسے فیفا ورلڈ کپ 2026 اور لاس اینجلس اولمپکس کے باوجود سیاحت کی شرح میں کمی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل کے مطابق، بین الاقوامی سیاحوں کے اخراجات 2025 میں 169 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے، جو 2024 کے مقابلے میں کم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے امریکا کی سیاحتی کشش کو متاثر کیا ہے اور موجودہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…