پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقے زیر آب آگئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں جاری شدید بارش کے باعث مختلف سیکٹرز میں پانی جمع ہو گیا، سڑکیں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، سیکٹر جی-11 میں پانی بھرنے سے آمد و رفت متاثر ہوئی جبکہ جی-8 مرکز میں کھڑی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ اسی طرح بنی گالہ، سری نگر ہائی وے اور میٹرو بس کا روٹ بھی زیرِ آب آ گیا۔ملکہ کوہسار مری میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔واسا کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کی مختلف پیمائش ریکارڈ کی گئی: سید پور میں 40 ملی میٹر، گولڑہ میں 66 ملی میٹر۔ راولپنڈی میں شمس آباد میں 25 ملی میٹر، پیر ودھائی میں 35 ملی میٹر جبکہ نیو کٹاریاں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 13 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 4 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ایم ڈی واسا سلیم اشرف نے بتایا کہ ادارہ ہائی الرٹ پر ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ عملہ اور بھاری مشینری متاثرہ علاقوں میں موجود ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…