لاہور(این این آئی) چنگ چی رکشے میں اوباش نوجوان کی لڑکی سے نازیبا حرکت کے کیس میں متاثرہ لڑکی نے چار ملزمان کو شناخت کرلیا۔ رکشہ سوار متاثرہ لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کو شناخت کیا۔لڑکی نے بتایا کہ چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار تنگ کیا، ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر بدتمیزی کی، اس کے ساتھ رکشے کے پیچھے شریک ملزمان نے نازیبا جملے کسے۔لڑکی نے عثمان، عرفان ،عبدالرحمان اور ساجد کو شناخت کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرایا۔