منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی کے ساحل سے نکالے گئے جہاز ’’ہینگ ٹونگ ‘‘کو بحفاظت برتھ کردیا گیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ساحل سے نکالے گئے جہازہینگ ٹونگ کو بحفاظت برتھ کردیا گیا، جہاز کو ہارمونی بوٹ کی مدد سے کھینچ کر پورٹ تک لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق

کراچی کے ساحل سے نکالے گئے جہازہینگ ٹونگ کو بحفاظت برتھ کردیاگیا، شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم نے بتایاکہ آٹر اینکریج سے جہاز کو ہارمونی بوٹ کھینچ کر پورٹ لائی، جہاز کوایس ایپی ٹرمینل میں برتھ نمبر1 پر لگادیاگیاہے۔یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے سی ویو کلفٹن پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکال لیا گیا تھا بعد ازاں کراچی کے ساحل پر پھنساجہاز سمندر میں جانے کے بعدبھی مسائل کاشکار رہا، جہازکو12گھنٹے گزرنے کے بعد بھی برتھ پر لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں ملی، ذرائع نے بتایا تھا کہ چیئرمین کے پی ٹی نے جہازکوشام میں لنگر انداز کرانے کے احکامات دیے تھے۔دوسری جانب وزارت بحری امور نے جہاز سے متعلق تحقیقات اب تک مکمل نہیں کی ہیں۔کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز 20 اور 21 جولائی کو ریت میں آپھنسا تھا، گڈانی شپ بریکنگ کی ایان شپ بریکنگ کمپنی کے عملے نے جہاز کے ریسکیو میں مرکزی کردار ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…