جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

بغاوت برداشت نہیں ،سابق افغان فورسزہمارے ساتھ ضم ہوجائیں ٗ طالبان کی وارننگ

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )طالبان نے افغان فورسز کے سابق ارکان کو پیش کش کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ ضم ہوجائیں۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جگہ شورش برداشت نہیں کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گذشتہ 20 سال میں تربیت یافتہ افغان فورسز سے کہا جائے گا کہ وہ طالبان کے ساتھ سکیورٹی اداروں میں دوبارہ شامل ہوجائیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے خلاف کسی بھی شورش یا بغاوت سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انھوں نے وادیِ پنج شیر پرطالبان جنگجوں کے قبضے کی تصدیق کی۔اس طرح انھوں نے اپنے خلاف بغاوت کے اہم مرکز کوپہلی مرتبہ فتح کرلیا ہے۔انھوں نے خبردار کیا کہ طالبان شورشوں کے بارے میں بہت حساس ہیں۔جو کوئی بھی بغاوت کی کوشش کرے گا،اسے سخت دھچکا لگے گا۔ ہم کسی کو بھی شورش پسندی کی اجازت نہیں دیں گے۔جو کوئی بھی ہتھیاربند ہوکرمزاحمت شروع کرے گا،وہ ہمارا دشمن ہوگا۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، ملک بحران سے نکل رہا ہے۔ اب امن اورتعمیرِنوکا وقت آگیا ہے۔اس کام میں ہمیں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے کہ وہ ہماری حمایت کریں۔طالبان کو کابل میں کنٹرول حاصل کیے تین ہفتے گزرگئے لیکن ابھی تک انھوں نے اپنی کسی حکومت کا اعلان نہیں کیا ۔ترجمان نے اس بابت کہا کہ سب سے پہلے تبدیلیوں کی اجازت کے لییعبوری نظام کا اعلان کیا جائے گا۔البتہ ان کاکہناتھاکہ حتمی فیصلے ہوچکے ہیں، اب ہم تکنیکی امورپرکام کر رہے ہیں۔ یہ تکنیکی مسائل حل ہوتے ہی ہم نئی حکومت کا اعلان کردیں گے۔

طالبان کے لیے ایک اہم مسئلہ کابل میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنا ہے۔امریکی فوج نے اپنی حتمی انخلا سے قبل اس کے بعض نظاموں کو ناکارہ بنا دیا تھا اور یہ ہوائی گذشتہ ایک ہفتے سے غیرفعال ہے۔اب قطر طالبان کے ساتھ مل کرہوائی اڈے کے تکنیکی نظام کی بحالی اوراس کوچلانے کے لیے کام کررہا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کے بہ قول ہوائی اڈے کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے

سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔قطر کے علاوہ ترکی اور متحدہ عرب امارات کی تکنیکی ٹیمیں آلات اورسازوسامان کی مرمت کے لیے سخت محنت کررہی ہیں اوربین الاقوامی پروازیں جلد دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔انھوں نے عالمی برادری سے کابل میں اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کی اپیل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…