اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

طالبان نے پنجشیر کا کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان جنگجوئوں نے پہلی مرتبہ شمالی صوبہ پنج شیرپرقبضہ کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارت اسلامی افغانستان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر صوبہ پنج شیر کے صدرمقام بازارک شہر اور وہاں واقع گورنرہائوس پر قبضے کی اطلاع دی۔

امارتِ اسلامی کی اطلاع کے مطابق مجاہدین اللہ کی نصرت سے اس وقت صوبہ پنج شیرکے مرکزی مقام بازارک میں گورنر کے دفترمیں موجود ہیں۔طالبان نے قبل ازیں احمدشاہ مسعودکے محل پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔پنج شیر کے محاذ پر قاری فصیح الدین بدخشانی طالبان جنگجوئوں کی احمد مسعود کی قیادت میں خودساختہ مزاحمتی فورسز کے خلاف لڑائی میں قیادت کررہے ہیں۔بازارک اور اس کے نواح میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں احمدمسعود کی ملیشیا کے ترجمان فہیم دشتی سمیت پانچ اہم کمانڈر مارے گئے ۔باقی چارمہلوک کمانڈروں کے نام منیب امیری ، کمانڈر گل حیدر، گوریلا جنگ کے ماہر کمانڈر صالح محمد ریگستانی اور کمانڈر جنرل عبد الودود زرہ ہیں۔منیب امیری احمد شاہ مسعود کا بھتیجا تھا اور کمانڈر گل حیدر احمد مسعود کے دست راست بتائے جاتے ہیں۔تاہم خوداحمد مسعود اور افغانستان کے معزول نائب صدرامراللہ صالح کے بارے میں فوری طور پرکوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی کہ وہ کہاں ہیں۔ایک غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق احمد مسعود وادی ہی میں کہیں محفوظ مقام پر روپوش ہیں اورامراللہ صالح راہِ فرار اختیار کرکے پڑوسی ملک تاجکستان میں چلے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…