جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

اگر والدین چاہتے ہیں سکول نہ بند ہوں تو پھر وہ اپنے بچوں کی ویکسی نیشن کروائیں ، وزیرتعلیم

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے آج(پیر)سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے،وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ اسکول کھلے رکھنے کے لیے نویں سے بارہویں تک طلبا کی ویکسینیشن کرنا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی زیرِ صدارت ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کی ت

جویز پر آج سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی اور بچوں کو ویکسین لگانے کے لئے والدین سے رضامندی سرٹیفکیٹ لئے جائیں گے، جب کہ والدین کی تنظیموں اور نجی اسکولز ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے کہاکہ اسکولز کی بندش سے بچنے کے لئے نویں سے بارہویں کے تمام طلبہ کی ویکسینیشن کرنا ہوگی، دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نجی اسکولز کو سندھ حکومت کی مقرر کردہ تنخواہ اساتذہ کو دینا ہوگی، اسکولز کو لیٹ فیس پر بچوں کو اسکول سے نکالنے نہیں دوں گا، تمام نجی اسکولز والوں کو قانون کے مطابق 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی، تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، نجی اسکولز کے اساتذہ کی سندھی پڑھانے کی ٹریننگ لینگویج اتھارٹی کرے گی، ہم چاہتے ہیں سندھی زبان سے ہم آہنگی پیدا کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، نجی اسکولز کی تعداد اور ان میں سہولیات بھی دیکھی جائیں گی، تمام نجی اسکولز کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے مکینزم بنایا جائے گا، اسکولز میں انسپیکشن کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہیں بھی معلوم کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…