منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے غربت سے امارت کا سفر کرنے والے شریف برادران کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جا چکا ، فیاض الحسن چوہان نے عظمیٰ بخاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ش لیگ کی نااہل اور نالائق وکیل عظمی بخاری اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں جھوٹ پہ جھوٹ بول رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے سزا یافتہ بھگوڑے لیڈر کے سیاہ کارناموںپر نظر ڈالے۔ رہنمائوں کے جھوٹے لبادے میں چھپے ہوئے

ان راہزنوں نے پاکستان کو بے دردی سے نوچا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈرامے باز خادم اعلیٰ کی ترجمانی کرتے کرتے عظمیٰ بخاری کا دماغ چل گیا ہے اور یہ خاتون دن میں بھی خواب دیکھنے کی مریضہ بن چکی ہے۔ اسے یاد رکھنا چاہیئے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ان کے جعلی لیڈروں کی طرح منصوبوں میں کک بیکس نہیں لیتے۔ جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے غربت سے امارت کا سفر کرنے والے شریف برادران کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جا چکا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا دن جھوٹ سے شروع ہوتا ہے او ررات بھی جھوٹ پہ ختم ہوتی ہے اور میرا مشورہ ہے کہ یہ خاتون اپنے دماغ کا علاج کرائے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر دشنام طرازی کرنے والی اس خاتون کو شرم آنی چاہیئے۔ نالائق ترین وکیل عظمی بخاری کی اپنے بھگوڑے لیڈر اور ڈرامے باز خادم اعلیٰ کی ریکارڈ کرپشن پر زبان گنگ ہو جاتی ہے۔ م اور ش لیگ کے کرپٹ ترین لیڈروں کا کچا چٹھا پوری قوم کے سامنے ہے۔ بہتان طرازی کرنے والی عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی حکومت کی شفافیت پر بوکھلا چکی ہے اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں شفافیت کو فروغ دیا گیا اور کرپٹ مافیا کو نکیل ڈالی گئی ہے۔ یہ خاتون یاد رکھے کہ اب لوٹ مار کا دور گزر چکا اور آسمان کا تھوکا منہ پر ہی آتا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شرافت، شفافیت، دیانتداری اور ایمانداری کے سامنے ان کے جعلی لیڈروں کی کوئی حیثیت نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…