جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ہم ہر ایک قدم پر طالبان کو الفاظ سے نہیں عمل سے جج کریں گے، برطانوی وزیر خارجہ کا اہم اعلان

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان کو کبھی بھی دہشگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے ،ہم ہر ایک قدم پر طالبان کو الفاظ سے نہیں عمل سیجج کریں گے ۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے دورہ پاکستان کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہاکہ میں گذشتہ روز قطر کے دورے کے بعد پاکستان میں ہوں۔ انہوںنے کہاکہ قطر میں وزیر خارجہ سے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی اور معاملات چلانے کیلئے انکی کوششوں پر بات کی۔ ڈومینیک راب نے کہاکہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں پاک افغان سرحد کی صورت حال پر گفتگو ہوئی،میں صورت حال دیکھنے خود طورخم گیا۔ انہوںنے کہاکہ طورخم پر میں نے مستقبل میں درپیش آنے والے چیلنجز کا جائزہ لیا،سرحد پار کرنے والے افغان اور برطانوی ورکرز کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا،سرحد پار کرنے والے افراد کیلئے سیکیورٹی انتظامات دیکھے۔ انہوںنے کہاکہ ہم طالبان کو تسلیم نہیں کرتیاور دیگر ممالک سے بھی کہتے ہیں کہ وہ یہی کریں،ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کو کبھی بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے ،ہم ہر ایک قدم پر طالبان کو جج کریں گے انکے الفاظ نہیں بلکہ عمل سے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…