اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے باعث آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی میں مبصر کا درجہ مل گیا۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے جاری بیان میں کہا ہے پاکستان کو آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی میں مبصر ریاست کا درجہ دے دیا گیا۔ یہ درجہ 42ویں آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کر کے دیا۔اس سے پاکستان کی ویژن مشرقی ایشیاء پالیسی کو ایک نئی سمت ملی ہے۔ جبکہ پارلیمان اور آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی کے درمیان تعاون کے فروغ کی نئی شاہراہیں کھلیں گی۔