منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

شہبازشریف دور کے ہر سال میں آڈٹ رپورٹ کا کوئی پیرا100ارب روپے سے کم نکلا تو میں پوری قوم کے سامنے معافی مانگوں گا، فیاض الحسن چوہان نے مناظرے کا چیلنج دے دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2021

راولپنڈی (آن لائن)پنجاب حکومت کے ترجمان و صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب حکومت کی3سالہ کارکردگی کے حوالے سے مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میں ثابت کروں گا کہ تعلیم، صحت، کورونا، زراعت اور صنعت سمیت ہر شعبے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سندھ حکومت کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے

سال2008سے سال 2018تک آڈیٹر جنرل کی تمام آڈٹ رپورٹس پبلک کی جائیں شہبازشریف دور کے ہر سال میں کوئی پیرا100ارب روپے سے کم نکلا تو میں پوری قوم کے سامنے معافی مانگوں گا پنجاب حکومت کے ترجمان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے منفی رویوں اور پروپیگنڈے پر توجہ دینے کی بجائے وزیر اعلیٰ اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر توجہ دوں گا لیکن ان سیاسی یتیموں کو عزت راس نہیں آتی اورنج لائن ٹرین منصوبے کو سفید ہاتھی ہے جس کے ماہانہ آپریشنل اخراجات 60کروڑ اور آمدن صرف7کروڑ روپے ماہانہ ہے اور ھکومت کو ماہانہ53کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرپشن اور لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے نام اور مقام پیدا کرنے والا خاندان، اس کی پارٹی اور ان کے ترجمان آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا سہارا لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب اورپنجاب حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں حالانکہ پنجاب حکومت کے ترجمان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے منفی رویوں اور پروپیگنڈے پر توجہ دینے کی بجائے وزیر اعلیٰ اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر توجہ دوں گا

لیکن ان سیاسی یتیموں کو عزت راس نہیں آتی لیگ کی اصل کنیزاؤں نے صبح اٹھتے ہی کسی اور کا غصہ اور غم ہم پر نکال دیامریم اورنگزیب کو اصل غصہ یہ ہے کہ شہباز شریف نے ان پر مکمل عدم اعتماد کرتے ہوئے ملک احمد خان کواپنا نیا ترجمان مقرر کر لیا ہے اور وہ اب ن لیگ یا شریف فیملی کی بجائے صرف بیگم صفدر اعوان

کی ترجمان بن کر رہ گئی ہیں اور اب نوکری پکی کرنے کے لئے پنجاب حکومت پر الزامات لگا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر 52لاکھ روپے سے ذاتی ہیلی پیڈ بنانے، 12ارب روپے کورونا فنڈز میں خورد برد اور 56ارب روپے کی کرپشن کے الزامات لگانے والی اصل کنیز دراصل نیب عدالت کے باہر اپنی قیادت کی 25ارب ڈالر

کی کرپشن اور منی لانڈرنگ چھپانے کے لئے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال ہر ادارے اور ہر حکومت کی آڈٹ رپورٹ آتی ہے اوررپورٹ کے حوالے سے جب کوئی ادارہ یا مشینری آڈیٹر جنرل کو اپنے بعض معاملات پرکوئی جواب نہیں دے پاتے تو آڈیٹر جنرل پیرا لکھ دیتا ہے کہ اتنے مالیت کا کوئی جواب نہیں

موصول نہیں ہوا انہوں نے دعویٰ کیا کہ سال2008سے سال 2018تک آڈیٹر جنرل کی تمام آڈٹ رپورٹس پبلک کی جائیں شہابز شریف دور میں ہر سال100ارب روپے سے کم کوئی آڈٹ پیرا نہیں نکلے گا اگر100ارب سے کم کوئی پیرا نکلا تو میں پوری قوم سے معافی مانگوں گا آج شہباز شریف کہتے ہیں کہ ان کا رمضان شوگر مل سے

کوئی تعلق نہیں اسی طرح نواز شریف پانامہ کیس میں کہتے تھے کہ ان کا ابا جی سے کوئی تعلق نہیں اور قوی امکان ہے کہ احتساب عدالت میں آئندہ پیشی پر شہباز شریف کہیں گے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز سے ان کا کوئی تعلق نہیں حالانکہ رمضان شوگر ملز میں اس خاندان نے اپنے ملازمین کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رکھا انہوں

نے کہا کہ اگر مریم اورنگزیب کی جانب سے 52لاکھ روپے مالیت کا ہپیلی پیڈ بنانے کے الزام کو سچ بھی مان لیا جائے تو یہ ہیلی پیڈ سرکاری جگہ پر بنا اور یہ ہیلی پیڈ بیرون ملک سے آنے والی شخصیات کے لئے بنایا گیااسی طرح کورونا کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور حکومت پنجاب کی جدوجہد سب کے سامنے ہے جس

میں ہر سطح پر وزیر اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہا گیایہ بات طے ہے کہ کورونا کے لئے جتنا فنڈ بھی ریلیز ہوتا ہے اس کی مکمل نگرانی این سی او سی کے پاس ہے لہٰذا کورونا کے حوالے سے حکومتی کارکردگی پر انگلی اٹھانا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے اگر کرپشن دیکھنی ہے تو سستی روٹی،

دانش سکول،صاف پانی کمپنی،نارووال سپورٹس پراجیکٹس اور میٹرو منصوبوں سمیت پر آڈیٹر جنرل کے آڈٹ پیرا دیکھ لے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو میٹرو سٹیشنوں پر صرف پھول پتیاں لگانے کے لئے95کروڑ کا ٹھیکہ دیا گیاانہوں نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو سفید ہاتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس

منصوبے سے حکومت کو ماہانہ 53کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے شہباز حکومت کا دعویٰ تھا کہ اس منصوبے سے یومیہ اڑھائی لاکھ افراد استفادہ کریں گے لیکن اس وقت اس منصوبے سے یومیہ صرف50ہزار افراد مستفید ہو رہے ہیں جبکہ منصوبے کی ماہانہ آپریشنل اخراجات 60کروڑ اور آمدن صرف7کروڑ روپے ماہانہ ہے اسی طرح

اس منصوبے کے نام پر لئے گئے قرضے کا بوجھ بھی موجودہ حکومت پر ہے انہوں نے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بززدار نے جس شرافت اور دیانتداری سے صوبے کی خدمت کی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے حوالے سے مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میں ثابت کروں گا کہ تعلیم، صحت، کورونا،

زراعت اور صنعت سمیت ہر شعبے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سندھ حکومت کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مہنگائی میں ہوشربا اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو 3سال سے کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کی بنیادی وجہ سابقہ ادوار حکومت ہیں نواز شریف کے آخری 3سالہ دور میں وزیر

خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کے جعلی استحکام اور اربوں ڈالر کے قرضوں سے دراصل ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیاانہوں نے کہا اس کے باوجود موجودہ حکومت نے مہنگائی سے ریلیف دینے کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کیا اور پنجاب میں 70سے80فیصد خاندان یہ کارڈ حاصل کر کے استفادہ کر رہے ہیں جس سے ایک عام آدمی

کو 7لاکھ روپے سے زائد علاج کی سہولت دی گئی ہے اسی طرح 26ارب ڈالر کی امپورٹ روپے کی قیمت مستحکم کرنے کی جانب سفر ہے ہم نے مافیا کی سازشوں اور کورونا کی وباکے باوجود معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا کنٹونمنٹس بورڈ الیکشن میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالے سے سوال کے جواب میں

انہوں نے کہاکہ چونکہ یہ معاملات این سی او سی طے کرتی ہے تاہم انتخابی امیدواروں کو چاہئے کہ وہ اپنی اورعوام کی بہتری کے لئے ایس او پیز کا پورا خیال رکھیں نور مقدم قتل کیس کے حوالے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نور مقدم کا قاتل دنیا کا ایک غلیظ ترین انسان ہے جس نے ہوا کی بیٹی سے شرمناک سلوک کر کے

پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا اس شیظان کو تو بات کرنے کی اجازت نہیں ہو نی چاہئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پراسکیوشن اپنا کام جلد مکمل کرے گی اور عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب نے حالیہ3سالوں میں 600ارب جبکہ اینٹی کرپشن نے بھی 4سے5ارب روپے کی ریکوری کی انہوں نے کہا کہ آل شریف کے خلاف بھی نیب ریفرنسز انجام

کے قریب ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ اب بچت کا کوئی راستہ نہیں ہے اب یہ کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ آل شریف کا وطیرہ ہے کہ جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو دوسروں کے گریبان پکڑتے ہیں اور جب پھنستے ہیں تو پاؤں پکڑنے پر آجاتے ہیں راولپنڈی میں پانی کی قلت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ واسا سمیت تمام متعلقہ ادارے یہ سن لیں کہ کراچی کی طرز پر راولپنڈی کو واٹر اور ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…