پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہوگا ،ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی قیادت میں فوجی وفد کابل پہنچ گیا

4  ستمبر‬‮  2021

کابل، دوحہ ( آن لائن، این این آئی )ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد افغان شوریٰ کی دعوت پر دورہ کر رہا ہے دورہ کے دوران پاکستانی حکام کی طالبان قیادت سے پاک افغان سیکیورٹی

،اقتصادی اور دیگر امور پر بات ہو گی ۔ افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ میری کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہوں گی ان کا انتظام پاکستانی سفیر کریں گے، پاکستان ماضی میں افغانستان کی مدد کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی افغان امن کے لئے کام کرتے رہیں گے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہوگا۔دوسری جانب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی کی قطر میں پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ سے وفدکی سطح پر ملاقات ہوئی ہے۔طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق دوحہ میں عباس ستانکزئی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات کے دوران افغانستان کی تعمیرِ نو، طورخم اور اسپن بولدک میں لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔طالبان ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے موجودہ افغان صورتِ حال، انسانی امداد، باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…