بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

وزیر ریلوے نے سیکرٹری کو بائی پاس کرکے مشیرتعینات کیاجس نے لوٹ مچادی، سپریم کورٹ

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو ریلوے کے اولڈ گالف کلب کا آڈٹ کرنیکا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں اولڈ ریلوے گالف کلب عمل درآمدکیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے نجی آڈٹ کمپنی کو

بھی کلب کا آڈٹ جلد مکمل کرنیکی ہدایت کردی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ ڈھائی سال سیکلب لیز کے ٹینڈر جاری نہ ہو سکے، ریلوے کو ٹینڈر جاری کرنے کے لیے مزید کتنا عرصہ چاہیے؟ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دییکہ وزیر ریلوے نے سیکرٹری کو بائی پاس کرکے مشیر تعینات کیا، شاہ رخ خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد لوٹ مار مچا دی ، ملازمین کو نوکریوں سے نکال کر نئے لوگ بھرتی کیے گئے۔ عدالت نے کہا کہ وزیر ریلوے کے لگائیگئے مشیر نیکلب کی اعزازی ممبر شپ دینا شروع کردی، ریلوے والے کہتے تھے کلب کی لیز کے لیے ملک کیباہر سے لوگ پیسوں کے بریف کیس لے کر دروازے پرکھڑے ہیں، بریف کیس لیکرگھومنے والے عالمی سرمایہ دار کدھرگئے؟قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اولڈ مینجمنٹ سسٹم کو سیاسی مداخلت نے خراب کردیا ہے، صرف ریلوے نہیں ہر شعبہ میں شفافیت اور ایمانداری کو یقینی بنائیں۔کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…