اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دارچینی ایک خوشبو دار جڑی بوٹی ہے جس کو کھانوں میں گرم مصالحے کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے یہ صحت کے لیے جتنی فائدے مند ہے بالوں کی نشونما اور مسائل کے علاج میں بھی مدد کر سکتی ہے کئی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دار چینی بالوں کے گرنے کو کنٹرول کر سکتی ہے اور بالوں کے مسائل کو ممکنہ طور پر کم کر سکتی ہے۔
دارچینی پر کی گئی کئی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دارچینی بالوں کے گرنے کو کنٹرول کرتی ہے اور بالوں کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔کے فوڈ کے مطابق دار چینی قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتی ہے، اس میں موجود اینٹی مائیکروبئیل خصوصیات سر کی جڑوں میں اور بالوں میں ہونے والے انفیکشنز کو روکتی ہے۔دارچینی اسنشئیل آئل کے استعمال سے سر میں خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے یہ خون کی نالیوں کو صاف کر کے ان میں خون کی روانی بہتر بناتی ہے اور یوں بالوں کو بھی لمبا اور گھنا کر دیتی ہے۔دارچینی میں موجود اینٹی بیکٹریل، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی فنگل اور اینٹی مائیکروبئیل خصوصیات بالوں کو پہنچنے والے نقصانات کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، یہ سر کی جلد میں سوزش اور بالوں میں موجود خشکی کا خاتمہ کرتی ہے اور بالوں کی نشونما کو یقینی بناتی ہے۔اگر دارچینی کے تیل کو شیمپو میں ملا کر استعمال کیا جائے اور اس سے بال دھوئے جائیں تو سر سے جوؤں اور لیکھوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔دارچینی کا تیل بنانے کا طریقہ۔۔ اجزاء، دارچینی پاوڈر: 250 گرام، زیتون کا تیل: 1 لیٹر، اس بنانے کیلئے ایک پین میں زیتون کا تیل ڈالیں اور اس میں دارچینی پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور نارمل آنچ پر پکائیں، اسے جب دار چینی کی خوشبو پھیلنے لگے اور تیل گرم ہو جائے تو اسے ہلکی آنچ یعنی دم پر 5 منٹ چھوڑ دیں، اس کے بعد چولہا بند کر دیں اور تیل ٹھنڈا ہونے دیں، اب جب یہ تیل ٹھنڈا ہو جائے تو اسے کسی بوتل میں بھر لیں اور اس کا بالوں میں استعمال کریں۔دارچینی ایک خوشبو دار جڑی بوٹی ہے جس کو کھانوں میں گرم مصالحے کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے یہ صحت کے لیے جتنی فائدے مند ہے بالوں کی نشونما اور مسائل کے علاج میں بھی مدد کر سکتی ہے کئی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دار چینی بالوں کے گرنے کو کنٹرول کر سکتی ہے اور بالوں کے مسائل کو ممکنہ طور پر کم کر سکتی ہے۔