ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

شادی شدہ نوجوان لڑ کی کی آبرو ریزی ،ملزم کا منہ کالا کرکے گائوں میں گھمانے کا واقعہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال( این این آئی) نواحی چک56۔فائیو ایل میں ایک شادی شدہ نوجوان لڑ کی نورین بی بی سے اسلحہ کے زور پر زبر دستی زیادتی زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کرلئے گئے۔لڑ کے شور پردیہاتیوں نے پکڑ کر منہ کالا کر کے گائوں میں گھمایا

ملزم گرفتار۔منہ کالا کر نے والے پانچ افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسی چک کے زمیندار محمد یٰسین جھکڑ رات 2بجے کاشتکار محمد وقاص کے گھر زبر دستی دا خل ہو کر اسکی مہمان آئی ہوئی نوجوان شادی شدہ بہن نورین کو پستول دکھا کر کمرہ میں لے گیا اورزبر دستی آبرو ریزی کی نورین کے شور پر بھائی محمد وقاص جاگ اٹھا لڑ کی کو بر ہنہ حالت میں چھوڑ کر ملزم فرار ہونے لگا تو محمدوقاص،شعیب اور عمر دراز نے قابو کر لیا اور محمد یٰسین کا منہ کالا کر کے گائوں میں جلوس کی شکل میں گھمایا۔پولیس یوسف والہ نے محمد وقاص کی مد عیت میں مقدمہ376اور456 ت پ درج کر لیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔دریں اثناء : پولیس یوسف والہ نے منہ کالا کر کے گھمانے پر متا ثرہ لڑ کی کے بھائی محمد وقاص،شعیب ،عمر دراز،فیاض کالی اور بخشایا کے خلاف منصور خالد سب انسپکٹر کی مد عیت میں 5ملزموں کے خلاف مقدمہ 148,355اور149 ت پ درج کر کے پانچوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…