اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغانستان میں کوریج کرنے والے صحافیوں کی سہولت کے لئے نیا دفتر کھول دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان اردو نے ذرائع کے حوالے سے یہ ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغانستان میں کوریج کرنے والے صحافیوں کی سہولت کے لئے نیا دفتر کھول دیا ہے تاکہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے صحافیوںکو سہولت فراہم کر سکے جو افغانستان میں رپورٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔