ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

صدر بتائیں کہ کتنے گرین کارڈ ہولڈر اور امریکی کابل میں رہ گئے، جوبائیڈن سے سوال پوچھ لیا گیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ میں ری پبلکن صدر جو بائیڈن پر دبا ئوڈال رہے ہیں کہ وہ افغانستان میں رہنے والے امریکیوں ، گرین کارڈ ہولڈرز اور امیگرینٹ ویزا کے

خصوصی درخواست گزاروں کی تعداد قوم کے سامنے لائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینیٹر ٹام کاٹن کی قیادت میں 26 ریپبلکن ارکان نے بائیڈن کو مکتوب ارسال کیا جس میں اگست کے آخرمیں انخلا کی کوششوں کے بعد وہاں پر رہ جانے والے امریکیوں اور گرین کارڈ ہولڈرز کی تعداد کی بابت استفسار کیا گیا ہے۔ارکان نے ایک ہفتے کے اندر اندر معلومات فراہم کرنے کو کہا ۔خط میں مزید کہا گیا کہ امریکی شہریوں ، مستقل رہائشیوں اور افغانستان میں پیچھے رہ جانے والے اتحادیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔مکتوب پر دستخط کرنے والوں نے ان رپورٹوں پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ افغان یا خطرناک اور پرتشدد مجرموں سمیت نا اہل افراد موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…