پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواکے آٹھ اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، فیصلہ ان اضلاع میں میں کورونا کے کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، پشاور، صوابی، سوات، ملاکنڈ، ہری پور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔این سی او سی کے گائیڈ لائن کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے
صوبے کے آٹھ اضلاع میں میں تعلیمی اداروں کو 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ان اضلاع میں میں کورونا کے کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے مطابق ان اضلاع میں پشاور، صوابی، سوات، ملاکنڈ، ہری پور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور مانسہرہ شامل ہیں۔ وہ اضلاع جہاں پر کرونا کیسز کی کمی ہے وہاں پر تعلیمی سرگرمیاں جاری رہے گی۔