اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان طالبان افغانستان کے آخری محاذ پر بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب، پنجشیر میں مزاحمتی اتحاد کا طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ، آن لائن) افغان طالبان دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ناقابل تسخیر وادی پنجشیر کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔ افغان طالبان جنہوں نے 15 اگست کو ملک کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرنے کے بعد کابل پر قبضہ کر لیا تھا،

کو دارالحکومت کے شمال میں پنجشیر وادی میں شدید مزاحمت کا سامنا تھا۔ تاہم میڈیارپورٹس میں طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وادی پنج شیر کے تمام 34 اضلاع پر ہمارا کنٹرول ہے۔ دوسری جانب سابق افغان نائب صدر امر اللّٰہ صالح کے تاجکستان فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے شریک بانی ملا برادر نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ برطانوی خبررساں اداریکے مطابق تین ذرائع نے بتایا کہ ملا برادر جو طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں، ملا محمد یعقوب، جو طالبان کے سابق بانی ملا عمر کے بیٹے ہیں اور شیر محمد عباس ستانکزئی، حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر شامل ہوں گے۔ طالبان عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ تمام اعلیٰ رہنما کابل پہنچ چکے ہیں جہاں نئی حکومت کے اعلان کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ طالبان کے ایک اور ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے سپریم مذہبی رہنما ہیبت اللہ اخونزادہ مذہبی معاملات اور گورننس پر توجہ دیں گے۔میڈیا ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پنجشیر میں فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، افغان طالبان کے مطابق طالبان سے جنگ لڑنے والے مزاحمتی اتحاد نے طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد جنگ رک گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…