اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے لئے6خصوصی طیارے اور 2ہیلی کاپٹراسلام آباد پہنچ گئے،ہیلی کاپٹرپشاور ایئرپورٹ سے افغانستان میں
خوراک پہنچانے کیلئے آپریٹ ہوں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کرائسز مینجمنٹ ڈویژن نے سی اے اے کو یو این کے ہیلی کاپٹر اور طیاروں کیلئے خصوصی این او سی جاری کیا تھا۔ورلڈ فوڈ پروگرام کاعملہ افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا،فکس ونگ کے طیارے اسلام آباد ایئرپورٹ سے افغانستان کے لئے روانہ ہوں گے۔پاکستان نے یو این ورلڈ فوڈ پروگرام کو پاکستانی ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے لیے 60 ٹن خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیاہے۔طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کا طیارہ کابل ائیرپورٹ لینڈ کرگیا ہےجس میں امدادی سامان لایاگیا ہےیواے ای کی جانب سے 60 ٹن خوراک اور ادویات بجھوائی گئی ہیں۔