اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمیز راجہ نےعمران خان کی حمایت اور اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت میں کئے ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیے

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے پرانے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے لیے سابق کرکٹر رمیز راجہ مضبوط امیدوار ہیں، بورڈ آف گورنرز کے الیکشن میں رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی

تعینات کیا جائے گا۔پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ’ماضی میں کیے کچھ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیے ہیں، سپورٹ کرنے کا شکریہ، کام سے قابلیت ثابت کروں گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ 13 ستمبر کو عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی متحرک ہو گئے ،رمیز راجہ کی جانب سے مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ رمیز راجہ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 6گھنٹے گزارے جہاںانہوںنے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقات کر کے قومی ٹیم کی سلیکشن کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے اسکواڈ کے بارے میں بھی مشاور ت کی گئی ۔رمیز راجہ نے سلیکشن معاملات پر محمد وسیم سے سوالات کئے اور سکواڈز کی تشکیل کے لیے اپنے وژن سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی ملاقات کی جس میں ٹیم کے مسائل اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رمیز راجہ نے صوبائی کوچز سے بھی ملاقات کر کے ٹیموں کی تشکیل پر بات چیت کی۔نامزدچیئرمین نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز اور عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی اور انہیںنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کے طریقہ کار سے آگاہی حاصل کی۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز میںقرنطینہ میں موجود ہیڈ کوچ مصباح الحق وطن واپسی پر رمیزراجہ سے ملاقات کریں گے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…