اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

لوگ جنت میں جانا چاہتے ہیں مگر جنت میں جانے کے لئے لوگوں نے اچھے اعمال نہیں لانے، وزیراعظم عمران خان

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بٹن دبا کر نیا پاکستان نہیں بن سکتا، یہ جدوجہد کا نام ہے،سسٹم بدلنے میں وقت لگتا ہے، کورونا کے دوران آئی ایم ایف کو فون کر کے کنسٹریشن سیکٹر کیلئے رعایت لی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم تعمیراتی شعبے کی مدد کریں گے،

آپ ٹیکس دیں، کم قیمت مکان ہمارے ملک کی ضرورت ہے، لوگ جنت میں جانا چاہتے ہیں، مگر جنت میں جانے کے لیے لوگوں نے اچھے اعمال نہیں لانے۔پاکستان پراپرٹی،ہاوسنگ اور کنسٹرکشن ایکسپوکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیہاڑی دار لوگوں کو موقع ہی نہیں ملا کہ وہ اپنا گھر بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کے پاس اپنا گھر ہو گا، ہاوسنگ سیکٹر کی ہرممکن مدد کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کا کسی نے نہیں سوچا تھا، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ امیر اور زیادہ غریب ہوں، کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ترجیح ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ چیزیں پاکستان میں بنیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں عام لوگوں کو گھر کی ضرورت ہے،گھر کی فراہمی کے لیے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم شروع کی،قرضہ بینک دے گا،تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے،کنسٹرکشن سیکٹر میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے،چین نے سب سے پہلے کمزورطبقے کی مدد کی،ایف بی آر میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…