اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان مؤخر کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان مؤخر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں اعلان کیا جانا تھا جسے فی الحال موخر کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نئی افغان انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک

موخر کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ 15 اگست 2021 کو طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوئے جس کے بعد صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے اور افغان حکومت غیر فعال ہوگئی۔دوسری جانب طالبان کی نئی حکومت کابل کو دارالحکومت برقرار رکھے گی۔ قندھار کو دارالحکومت بنانے کی چہ مگوئیوں کا خاتمہ ہو گیا۔ ملا عبدالغنی برادر حکومت کی سربراہی کریں گے اور کابل میں رہیں گے، جبکہ طالبان کے امیر ملا ہبۃ اللہ اخوندزادہ قندھار میں موجود رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے نئے حکومتی ڈھانچے کا اعلان جلد متوقع ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہےکہ مُلا ہبت اللہ سپریم لیڈر جبکہ ملاعبدالغنی بردار نئی افغان حکومت کے سربراہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان اردو نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی حکومت میں شیرمحمد عباس ستانکزئی اور مُلا یعقوب کو اہم عہدے دئیے جائیں گے،خبرایجنسی کا کہنا ہےکہ اسلامی گروپ کے3 ذرائع نے اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔آج نماز جمعہ کے بعد امارت اسلامی کی نئی حکومت کا اعلان کیاجائے گا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات سے پہلی بین الاقوامی پرواز کچھ ہی دیر میں کابل ائیرپورٹ پہنچے گی۔ امارات کے حکام اس پرواز میں کابل آ رہے ہیں، وہ طالبان کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…