اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان طالبان پر اثرورسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں، فواد چوہدری

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان پر اثرورسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے۔ وزیراعظم نے اشرف غنی کو الیکشن نہ کرانے کی تجویز دی تھی لیکن انہوں نے نہیں مانی تھی۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں

ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کرنکل جائیں جب کہ ابھی تک افغان مہاجرین بھی پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں، افغان طالبان پر اثرورسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے تاہم ہم کوشش کررہے ہیں کہ کابل ائیرپورٹ جلد کھل جائے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سابق افغان صدر اشرف غنی کو تجویز دی تھی کہ ملک میں الیکشن نہ کرائے جائیں لیکن اشرف غنی نے وزیراعظم کی یہ تجویز نہیں مانی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات آج سب کے سامنے ہیں،افغان معاملے میں پاکستان کی تجاویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا۔ پاکستان کی تجاویز کو سنا جاتا تو حالات مختلف ہوتے۔ افغان مہاجرین کی پاکستان میں داخل نہ ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے افغان بارڈر پر باڑ لگا لی ہے۔ چمن بارڈر پر آمد ورفت ہوتی رہتی ہے لیکن چمن سے لوگ آگے نہیں آتے۔ افغانستان میں جو تبدیلی ہوئی ہے اس میں کسی کا خون نہیں بہا ہے جس کی وجہ سے ابھی وہاں امن و امان قائم ہے۔ہماری کوشش ہے کہ افغان مہاجرین کو شہروں میں نہ آنے دیں بلکہ بارڈر پر ہی ان کے لئے انتظام کریں



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…