راولاکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت آزادکشمیر کے سنیئر وزیر تنویر الیاس چغتائی نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کو تحریری طور پر چند مطالبات پیش کیے ہیں اور کہا ہے کہ دس ستمبر تک یہ مطالبات تسلیم کیے جائیں بصورت دیگر وہ آٹھ ممبران
اسمبلی کے گروپ کے ساتھ آئندہ کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔قومی موقر نامے کے مطابق جس میں حکومت سے مستعفی ہونا بھی شامل ہے ۔تنویر الیاس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ تنویر الیاس کا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ انہیں تحریک انصاف آزادکشمیر کی صدارت سونپی جائے ۔