اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کل جماعتی حریت کانفرنس نے پانچ رو زہ احتجاجی کلینڈر جاری کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پانچ روز احتجاجی کلینڈر جاری کر دیا ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی دوران نظر بندی شہادت اور لوگوں کو شہید قائد کی

نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے نافذ کی جانے والی سخت پابندیوں کے خلاف جمعہ سے پانچ روز ہ ہڑتال کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد مرحوم رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریںاور شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدر پورہ سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ کی طرف تین روز مارچ کریں۔ ٓاحتجاجی کلینڈر میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف پیر کے روز مزار شہداء سرینگر کی طرف مارچ کریں۔دریں اثنا احتجاجی کلینڈر میں بیرون ممالک مقیم تارکین وطن کشمیریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڑ کرانے کیلئے منگل کے روز بھارتی ہائی کمیشنوں کے باہر احتجاج کریں۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…