بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

کورونا فنڈ میں عمران صاحب نے 1200 ارب اور بزدار نے پنجاب میں 15 ارب کی دیہاڑی لگائی، ن لیگ کا حیران کن دعویٰ

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا فنڈ میں وفاق میں عمران صاحب نے 1200 ارب اور بزد ار نے پنجاب میں 15 ارب کی دیہاڑی لگائی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مریض اور بیمار کی پانچ سو ارب کی دوائی کھا گئے

اور مافیا کی جیبیں بھری جا رہی ہیں ،آٹا چینی دوائی بجلی گیس ایل این جی سمیت ہر چیز پر یہ حکومت صرف مال بناؤ تین سال کی کْل کارکردگی ہے،ہسپتالوں میں ایکسپائیرڈ سٹنٹس لگائے جا رہے ہیں اور مافیا کی جیبیں بھری جا رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کورونا فنڈ میں 15 ارب کی گڑبڑ پر عمران صاحب اور وزیر اعلی مستعفی ہوں، مجرموں کو پکڑا جائے،پنجاب میں کورونا فنڈ میں 15 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں کرپٹ ترین حکومت کے کارکردگی ،عمران صاحب 1200 ارب روپے کورونا ریلیف فنڈ میں بے ضابطگیوں اور خورد برد کی صورت کارکردگی دکھا چکے ہیں،وفاق میں کورونا فنڈ میں 1200 ارب پر ہاتھ صاف کئے گئے اور پنجاب میں 15 ارب جیبوں میں چلے گئے ،عمران صاحب کی حکومت میں وزیر صحت دوائی بیچ کھاتا ہے اور بڑا عہدہ پاتا ہے ،عمران صاحب کی حکومت کورونا کے پیسے کھاگئی، ماسک تک بیچ کر کھا گئی ،آٹا چینی دوائی بجلی گیس ایل این جی سمیت ہر چیز پر یہ حکومت صرف مال بناؤ کی کارکردگی دکھا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…