پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

رائے ونڈ ‘خاندان کا واحد کفیل کینسر کی موذی بیماری میں مبتلا وزیر اعظم عمران خان سے علاج کی اپیل

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی)غریب خاندان کا واحد کفیل کینسر کی موذی بیماری میں مبتلا ہونے پر گھر میں فاقوں کا بسیرا ،محمد عابد تین ماہ سے کینسر کا علاج نہ ہونے سے موت وحیات کی کشمکش میں ہے ،غریب خاندان کی وزیر اعظم عمران خان سے عابد کے علاج کی اپیل

۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سبز منڈی میں محنت مزدوری کرنیوالے محنت کش محمد عابد کو کینسر جیسی موذی بیماری نے آگھیرا،لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے گئے لیکن شنوائی نہ ہوسکی ،ڈاکٹرز نے جواب دیدیا ہے جس کی وجہ سے محمد عابد گھر میں موت وحیات کی کشمکش میں ہے کرائے کا گھر اور مہنگا علاج غریب خاندان کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا محلے داروں کی مالی مدد سے گھر کی دال روٹی چل رہی ہے ۔محمد عابد کی ضعیف والدہ فیکٹری میں ملازمت کرکے گھر کا نظام چلاتی تھی جو اپنے جواں سالہ بیٹے کی بیماری شدت پکڑنے پر کام چھوڑ کرگھر بیٹھ گئی ،محمد عابد کی شادی دو سال قبل ہوئی جس سے ایک بیٹا ہے ،کینسر کی بیماری کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے پورا خاندان دکھ اور تکلیف میں ہے ۔متاثرہ خاندان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عابد کا علاج شوکت خانم ہسپتال کروایا جائے تاکہ گھر کا واحد کفیل صحت یاب ہو کر اپنے خاندان کا سہارا بن سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…