ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ہیلی کاپٹرکی مدد سے کثیر منزلہ عمارت کی چھت پر طالبان کا جھنڈا گاڑھنے کی ویڈیووائرل

datetime 3  ستمبر‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)افغانستان میں دوران پرواز ہیلی کاپٹرسے لٹکے ہوئے ایک شخص کے ویڈیو کلپ نے دنیا میں ہلچل مچا دی۔ کچھ لوگوں نے ہیلی کاپٹر سے لٹکے شخص کو میت قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فوٹیج جب سوشل میڈیا پر پھیلی تو بہت سے

افغان شہریوں نے طرح طرح کے سوالات اٹھائے کہ آخر طالبان ایک شخص کواڑتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ساتھ لٹکا کر کیا کرنا چاہتے ہیں۔ بعض لوگوں نے اسے طالبان کے ہاتھوں مجرموں کو پھانسی دینے کے سابقہ واقعات کا تسلسل قرار دیا۔مگربہت سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہیلی کاپٹرسے لٹکے شخص کی ویڈیو قندھارکی ہے۔ اسے ایک کثیر منزلہ عمارت کی چھت پر طالبان کا جھنڈا گاڑھنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ساتھ لٹکا کر لے جایا گیا۔ یہ کوئی پھانسی کا کیس نہیں۔تاہم اس واقعے کا ایک علیحدہ ویڈیو کلپ واضح طور پراس شخص کو زندہ دکھاتا ہے اور وہ ہوا میں اشارے بھی کررہا ہے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف افغانستان میں یہ تاثر عام ہے کہ طالبان ایک بار پھر نوے کی دھائی کی طرز پرسخت گیر طرز حکمرانی پر چل رہے ہیں اور وہ معمولی خلاف ورزی پر بھی لوگوں کو موت جیسی کڑی سزائیں دینے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…